جوا ایپ پروموشن کیس: یوٹیوبراقرا کنول اور شوہر اریب کی عبوری ضمانت کنفرم
07-14-2026
(لاہور نیوز) سیشن کورٹ لاہور نے آن لائن جوا ایپ کی مبینہ پروموشن سے متعلق مقدمے میں یوٹیوبر اقرا کنول اور ان کے شوہر اریب کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے درخواستوں پر سماعت کی۔ اقرا کنول اور اریب عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔ سماعت کے دوران عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ این سی سی آئی اے نے اقراء کنول اور اریب کے خلاف آن لائن جوا ایپ کی مبینہ پروموشن کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔