برائلر گوشت کے نرخ میں اضافہ، قیمت 505 روپے فی کلو مقرر

07-14-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔

نئے سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر مرغی، مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، برائلر گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 505 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم مختلف پرچون مارکیٹوں میں صاف گوشت 600 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح زندہ برائلر کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 320 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں اس کی قیمت  334 روپے فی کلو اور پرچون بازار میں 348 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی ایک روپے فی درجن اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی نئی سرکاری قیمت 235 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 6 ہزار 930 روپے مقرر کی گئی ہے۔