"آپریشن شعبان" جاری، خارجی دہشتگرد اپنی کمین گاہیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور
07-13-2026
(لاہور نیوز) پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان" جاری ہے، موثر کارروائیوں کے نتیجے میں خارجی دہشتگرد اپنی کمین گاہیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے کیخلاف علاقے میں موثر کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے، موثر کارروائیوں کے نتیجے میں خارجی دہشتگرد اپنی کمین گاہیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی دہشتگردوں کی کمین گاہوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور دیگر سازوسامان برآمد کر لیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کے دوران مزید 3 دہشتگرد وں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 79 ہو گئی ہے، ا سکے علاوہ پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور 117 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں تاہم آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔