لال پل کے قریب کار نہر میں جا گری، گاڑی میں سوار تین افراد محفوظ

07-13-2026

(لاہور نیوز) لال پل سے مغل پورہ کی جانب جانے والی ایک کار نہر میں جا گری تاہم کار میں سوار تینوں افراد بحفاظت باہر نکل آئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق نہر میں گرنے والی کار میں تین افراد سوار تھے انہیں بحفاظت نکال لیا گیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دوسری کار بھی موقع پر موجود تھی۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کرین کے ذریعے نہر میں گری کار نکالنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے واقعے کی ذمہ داری کا تعین کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔