نواز شریف دورہ قطر سے واپسی پر چھانگلہ گلی پہنچ گئے
07-13-2026
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف قطر کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد سے براستہ ایکسپریس وے چھانگلہ گلی، گلیات پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف قطر سے واپسی پر اسلام آباد پہنچے، جہاں سے وہ سڑک کے راستے اپنی رہائش گاہ چھانگلہ گلی روانہ ہوئے۔ نواز شریف آج صبح چھانگلہ گلی سے اسلام آباد گئے تھے، جہاں سے وہ وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ قطر روانہ ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ میاں محمد نواز شریف گزشتہ چند روز سے اپنی رہائش گاہ چھانگلہ گلی میں قیام پذیر تھے۔