لاہور کے درجہ حرارت میں اضافہ، بادل برسنے کے محض 10 فیصد امکانات
07-13-2026
(لاہور نیوز) شہر میں گزشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اعداد و شمار کے مطابق ہوا 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث حبس کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج بارش کے صرف 10 فیصد امکانات ہیں، لہٰذا شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔