موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
07-12-2026
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال اور اوکاڑہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح شام یا رات کے دوران بھکر، لیہ، خوشاب، میانوالی، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں بھی چند مقامات پر آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔