مزدورں پر حملہ: وزیراعظم اور صدر کی شدید مذمت

07-12-2026

(لاہور نیوز) بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں 5 مزدوروں کے قتل کے واقعے پر ملک کی سیاسی قیادت نے شدید ردعمل دیتے ہوئے حملے کی مذمت، شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے واقعے کی شدید مزمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ نہتے اور معصوم مزدوروں کو نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور بزدلانہ فعل ہے، ایسے انسانیت سوز جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی حملے کی شدید مزمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ معصوم شہریوں اور محنت کش مزدوروں کو نشانہ بنانا کھلی بربریت ہے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔