ماڈلنگ کا جھانسہ: خاتون سے مبینہ زیادتی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار
07-12-2026
(لاہور نیوز) سندر میں خاتون سے مبینہ زیادتی اور 6 لاکھ روپے کی رقم ہتھیانے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق خاتون کی درخواست پر تھانہ سندر میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا، مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان حسن اور بلال کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم مختلف پہلوؤں پر دستیاب شواہد کی روشنی میں تفتیش جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی جبکہ خواتین کے خلاف جرائم پر لاہور پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت تمام قانونی تقاضے پورے کر رہی ہے۔