لاہور: رواں سال بدفعلی، زنا بالجبر اور اجتماعی زیادتی کے 739 مقدمات درج

07-12-2026

(لاہور نیوز) رواں سال جنسی جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں میں بدفعلی، زنا بالجبر اور اجتماعی زیادتی کے مجموعی طور پر 739 مقدمات درج ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال بدفعلی کے 386، زنا بالجبر کے 329 جبکہ اجتماعی زیادتی کے 24 مقدمات رپورٹ ہوئے۔ بدفعلی کے واقعات میں کینٹ ڈویژن 96 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا۔ صدر ڈویژن میں 81، سٹی اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 62، 62، اقبال ٹاؤن میں 61 اور سول لائنز ڈویژن میں 24 مقدمات درج کیے گئے جبکہ پولیس ریکارڈ کے مطابق زنا بالجبر کے مقدمات میں صدر ڈویژن 82 کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ ماڈل ٹاؤن میں 66، کینٹ میں 64، اقبال ٹاؤن میں 54، سٹی ڈویژن میں 34 اور سول لائنز ڈویژن میں 29 مقدمات رپورٹ ہوئے، اجتماعی زیادتی کے واقعات میں کینٹ ڈویژن 8 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 7، صدر ڈویژن میں 5، اور اقبال ٹاؤن و سول لائنز ڈویژن میں 2، 2 مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق یہ اعداد و شمار رواں سال مختلف تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات پر مبنی ہیں۔