ہم کراچی والے تمغوں کے حقدار ہیں: عائشہ عمر

07-12-2026

(ویب ڈیسک) اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ عائشہ عمر نے کراچی کے ناقص بنیادی ڈھانچے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر کے رہائشی یہاں رہنے اور حالات کا مقابلہ کرنے پر تمغوں کے حقدار ہیں۔

  برطانوی تحقیقی ادارے ’دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ‘ (ای آئی یو) نے 2026 کا ’گلوبل لائیویبلٹی انڈیکس‘ جاری کیا ہے جس میں رہائش کے اعتبار سے دنیا کے 173 بدترین شہروں میں کراچی کا شمار 170 ویں نمبر پر کیا گیا ہے۔ اسی حوالے سے عائشہ عمر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں اس پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہم کراچی میں رہنے اور زندگی گزارنے پر تمغوں کے حقدار ہیں۔ اداکارہ نے کراچی کے حالت پر مزید لکھا کہ ٹوٹی پھوٹی اور آلودہ سڑکوں پر سفر کرنا، ٹریفک جام میں گھنٹوں پھنسے رہنا، گھروں میں گیس اور بجلی کی محدود فراہمی، ہر وقت لوٹ مار کا خوف، اور سخت محنت کے بعد تمام ٹیکسوں کی ادائیگی اور معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کے باوجود  لڑو یا بھاگو  (flight-or-fight) والی کیفیت میں مبتلا ہیں۔