بارش کے دوران رائیونڈ روڈ پر کرنٹ لگنے سے 35 سالہ خاتون جاں بحق

07-12-2026

(لاہور نیوز) رائیونڈ روڈ کے گول چکر کے قریب بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 35 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت شکیلہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکار اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور خاتون کی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے جبکہ کرنٹ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ بارش کے دوران کھلے یا ٹوٹے ہوئے بجلی کے تاروں اور بجلی کی تنصیبات کے قریب احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔