پنجاب پولیس کی کارروائیاں، 26 ہزار 267 منشیات فروش گرفتار

07-12-2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے رواں سال 25 ہزار 243 مقدمات درج کر کے 26 ہزار 267 منشیات فروش گرفتار کئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق منشیات فروشوں سے 13 ہزار 324 کلو گرام چرس، 1251 کلو گرام ہیروئن، 870 کلو گرام آئس، 557 کلوگرام افیون، 3 لاکھ 79 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال صوبائی دارالحکومت لاہور میں 3746 منشیات فروش گرفتار اور 3631 مقدمات درج کئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان سے 1345 کلوگرام چرس، 88 کلوگرام ہیروئن، 367 کلوگرام آئس، 37 کلوگرام افیون اور 17541 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے حکم دیا ہے کہ کہ سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں، علاوہ ازیں تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائیں۔