شادباغ: گندے نالے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، پولیس کارروائی میں مصروف
07-12-2026
(لاہور نیوز) شہر کے علاقے شادباغ میں عامر روڈ کے قریب گندے نالے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچی اور نالے میں موجود لاش کو باہر نکال لیا۔ بعد ازاں پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت اور موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید کارروائی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں کی جائے گی۔