حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا

07-11-2026

(لاہور نیوز) حکومت نے طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا ہے، اس اضافے کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 251 روپے 2 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا تھا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔