پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
07-11-2026
(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاوجہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گر چکی ہیں۔ وفاقی حکومت کے پاس پٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل کا کوئی میکنزم نہیں ہے، استدعا ہے کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔