مٹی کا تیل مہنگا، پٹرول پر عائد لیوی پر بھی اضافہ ریکارڈ

07-11-2026

(لاہور نیوز) پٹرول پر عائد لیوی میں 9 روپے 36 پیسے فی لٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اضافے کے بعد پٹرول پر عائد لیوی ایک مرتبہ پھر 80 روپے فی لٹر تک پہنچ گئی، پٹرول پر لیوی کی شرح اس سے قبل 70 روپے 36 پیسے فی لٹر تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی میں اضافے کے باعث عوام پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ لیوی پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی قیمت پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا، مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 11 روپے 19 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لٹر ہو گئی، اس سے قبل مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت 231 روپے 14 پیسے تھی۔ حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی برقرار رکھی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل پر فی لٹر لیوی 70 روپے 82 پیسے برقرار رہے گی۔