لاہور میں بارش کے بعد موسم خوشگوار، آج بھی بادل برسنے کا امکان
07-11-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں حالیہ بارش کے بعد گرمی کی شدت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ شہر میں ہلکی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، بادل چھٹنے کے بعد سورج نے بھی جلوہ دکھانا شروع کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی کہیں کہیں بارش ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔