لاہور:سرچ آپریشنز، ایک ہزار سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

07-10-2026

(لاہور نیوز) رواں سال شہر بھر میں 2 ہزار سے زائد سرچ اور کومبنگ آپریشنز کے دوران ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد گھروں کی تلاشی لی، جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے نتیجے میں ایک ہزار 39 مشتبہ افراد اور 232 اشتہاری گرفتار کیے گئے جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 187، ناجائز اسلحہ رکھنے پر 93، منشیات فروشی پر 72 اور شراب نوشی پر 41 مقدمات درج کیے گئے۔ دوسری جانب جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سی سی پی او لاہور  نے ہدایت کی ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، نماز جمعہ کے اجتماعات اور دیگر حساس مقامات پر سکیورٹی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔