صدرِ مملکت، وزیر اعظم کا آپریشن شعبان کی کامیابی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین
07-10-2026
(لاہور نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن شعبان کی کامیابی پر پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ آپریشن شعبان نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ ہماری سیکیورٹی فورسز ہر خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، پاکستان کے خلاف پراکسی عناصر کو استعمال کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ منگی ڈیم پولیس اسٹیشن واقعے کے بعد پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کے "آپریشن شعبان" کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور سیکیورٹی فورسز کی جرات اور بہادری کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے کہا فتنہ الخوارج کے خلاف گرینڈ آپریشن میں اب تک 75 دہشت گردوں کو ہلاک کرنا فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں آپریشن فورسز کی حکمتِ عملی قابلِ ستائش ہے۔