اے آئی اور ڈیجیٹل سروسز کا فروغ، پاکستان کی عالمی آؤٹ سورسنگ مارکیٹ میں اہم پیشرفت
07-10-2026
(لاہورنیوز) پاکستان میں آئی ٹی اور ڈیجیٹل سروسز کے شعبے میں تیزی سے ترقی، عالمی مارکیٹ میں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
پاکستان کا بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ (بی پی او) شعبہ تیزی سے ترقی کرنے والی آئی ٹی برآمدی صنعتوں میں شامل ہوگیا ہے، مالی سال 26-2025 کے پہلے 11 ماہ میں ’’بی پی او‘‘ اور کال سینٹرز کی برآمدی آمدنی 300 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا مئی کے دوران کال سینٹرز کی برآمدات 269 ملین ڈالر سے بڑھ کر 322 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، کال سینٹر برآمدات میں ایک سال کے دوران 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو عالمی طلب میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ اے آئی ٹیکنالوجی نے کسٹمر سپورٹ آپریشنز کو مزید مؤثر بنا کر پاکستانی سروس فراہم کنندگان عالمی سطح پر مسابقتی بن رہے ہیں، اے آئی پر مبنی جدید حل خودکاری، تیز رفتار صارف خدمات اور ڈیٹا اینالیٹکس کے ذریعے آؤٹ سورسنگ صنعت میں نمایاں تبدیلی لا رہے ہیں۔ پاکستان کے تقریباً 90 فیصد کال سینٹرز اور’’بی پی او‘‘ کمپنیاں بیرون ملک صارفین کو خدمات فراہم کر کے زرمبادلہ کما رہی ہیں۔ بہتر ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، پالیسی سپورٹ اور ہنرمند افرادی قوت کی ترقی سے ’’بی پی او‘‘ شعبہ نوجوانوں کیلئے روزگار پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، بہتر ٹیکنالوجی، ہنرمند افرادی قوت اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ذریعے پاکستان عالمی آئی ٹی معیشت میں اپنی جگہ مستحکم کر رہا ہے۔