پنجاب میں "نقلِ اراضی ریکارڈ" کو پہلی بار باقاعدہ قانونی دستاویز کا درجہ دے دیا گیا
07-10-2026
(لاہور نیوز) پنجاب میں "نقلِ اراضی ریکارڈ" کو پہلی بار باقاعدہ قانونی دستاویز کا درجہ دے دیا گیا۔
پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کا اہم نوٹیفکیشن، "نقلِ اراضی ریکارڈ" اب زمینوں کے لین دین میں قانونی طور پر قابلِ قبول ہو گا، خرید و فروخت، انتقال، رجسٹری اور دیگر اراضی معاملات میں "نقلِ اراضی ریکارڈ" کو قانونی حیثیت حاصل ہو گی۔ اس سے قبل "نقلِ اراضی ریکارڈ" کی قانونی حیثیت واضح نہیں تھی، نئے نوٹیفکیشن سے نقل اراضی پر موجود ابہام دور کر دیا گیا۔ تمام ڈپٹی کمشنرز، رجسٹرارز، سب رجسٹرارز اور متعلقہ اداروں کو فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی گئیں، فیصلے سے اراضی کے ریکارڈ میں شفافیت، یکسانیت اور زمینوں کے لین دین میں قانونی تحفظ مزید مضبوط ہو گا۔