لاہور: 58 لاکھ مالیت کی جعلی ادویات برآمد ملزم گرفتار

07-10-2026

(لاہور نیوز) جعلی زرعی ادویات بنانے والی غیر قانونی فیکٹری پر محکمہ زراعت نے ایک چھاپے کے دوران 58 لاکھ روپے مالیت کی جعلی زرعی ادویات اور سامان برآمد کرتے ہوئے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔

محکمہ زراعت کے مطابق  ایکسپائر شدہ زرعی ادویات کو ری پیک کر کے دوبارہ فروخت کے لیے تیار کیا جا رہا تھا جہاں جعلی لیبل، خالی بوتلیں، فلنگ مشین، پیکنگ میٹریل اور بڑی مقدار میں زرعی ادویات قبضے میں لے لی گئیں۔ کارروائی کے دوران ملزم محمد اشرف کو بھی گرفتار کیا گیا ہےجسے مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہےحکام نےبتایا کہ ملزم مختلف کمپنیوں کے نام اور رجسٹریشن نمبرز استعمال کر کے جعلی زرعی ادویات تیار کر رہا تھا۔ ڈائریکٹر زراعت پی پی ڈاکٹر محمد امجد،  اور ڈاکٹر محمد افضل، کی سربراہی میں چھاپہ مارا گیاجعلی زرعی ادویات تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔