پنجاب: بارشوں کا الرٹ جاری، محکمہ موسمیات کی لاہور سمیت متعدد اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

07-10-2026

(لاہور نیوز) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) نے آئندہ دو روز کیلئے صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان کے مطابق 11 جولائی کی شام سے 12 جولائی تک لاہور، راولپنڈی، اٹک، مری اور دیگر کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے جبکہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے شہریوں سے اپیل کی کہ آسمانی بجلی، تیز ہواؤں اور گردوغبار کے دوران کھلے مقامات پر جانے سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔ علاوہ ازیں انہوں  نے شمالی علاقہ جات کا سفر کرنے والے سیاحوں کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔