پی ایچ ایف کا انٹرنیشنل ایونٹس کے لیے 18 رکنی قومی ویمنز سکواڈ کا اعلان

07-10-2026

(لاہورنیوز) پی ایچ ایف نے انٹرنیشنل ایونٹس کے لیے 18 رکنی نیشنل ویمنز ہاکی ٹیم کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

  ٹیم کی سلیکشن اولمپین ناصر علی اور اولمپین نعیم اختر نے کی جس کے بعد صدر پی ایچ ایف نے منظوری دے دی۔پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی کی منظوری کے بعد 18 رکنی سکواڈ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی سکواڈ میں ماریہ مہک اور خدیجہ لطیف بطور گول کیپرز شامل ہونگی جبکہ بہاولپور، سرگودھا، گوجرہ، کراچی اور لاہور کی باصلاحیت کھلاڑی بھی سکواڈ کا حصہ ہونگی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سیدہ خانم ٹیم مینیجر اور سحرش ارشد گھمن قومی ٹیم کی کوچ مقرر کی گئی ہیں علاوہ ازیں ڈاکٹر سبیال افتخار ٹیم فزیو سکواڈ کے ساتھ مسقط جائیں گی۔