ریس لگاتی گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، نوجوان جاں بحق، 2 زخمی

07-10-2026

(لاہور نیوز) شمالی چھاؤنی میں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

فوٹیج میں دو گاڑیوں کو ریس لگاتے دیکھا جا سکتا ہے اور اس دوران ایک تیز رفتار گاڑی نے دو موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 14 سالہ سبحان جاں بحق جبکہ دو لڑکے زخمی ہوئے اور پولیس نے تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والی لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں بتایا گیا کہ نامعلوم لڑکی نے تیز رفتار اور غفلت کے باعث موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماری، واقعہ تھانہ شمالی چھاؤنی کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔