میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اینٹی انکروچمنٹ گاڑی نذر آتش
07-10-2026
(لاہور نیوز) نواب ٹاؤن کے علاقے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اینٹی انکروچمنٹ گاڑی نذر آتش ہوگئی ۔
گاڑی کو علی ٹاؤن میٹرو سٹیشن کے قریب مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے آگ لگائی۔ آتشزدگی سے رائیونڈ روڈ سے علی ٹاؤن قزلباش چوک کی طرف ٹریفک کی روانی متاثر ہے ۔ پولیس کے مطابق ایک گاڑی کے شیشے توڑے گئے جبکہ ایک گاڑی کو نذر آتش کیا گیا۔ریسکیو نے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پا لیا،پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔