پولٹری مصنوعات کے سرکاری نرخ برقرار، صافی گوشت 540 روپے کلو میں بکنے لگا
07-10-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کے سرکاری نرخ برقرار رکھے گئے ہیں، تاہم گزشتہ تین روز کے دوران زندہ برائلر کی قیمت میں مجموعی طور پر 43 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 446 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ صافی گوشت شہریوں کو 540 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کیلئے فارم گیٹ ریٹ 280 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں اس کی قیمت 294 روپے فی کلو ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر 307 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، سرکاری نرخ کے مطابق انڈے 233 روپے فی درجن مقرر ہیں، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں ایک پیٹی انڈوں کی قیمت 6 ہزار 870 روپے مقرر کی گئی ہے۔