پنجاب حکومت کی اکھاڑ پچھاڑ!نعمان یوسف کمشنر لاہور تعینات،مریم خان تبادلہ کردیا
07-09-2026
(عمران ملک)پنجاب حکومت نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اسپیشل سیکرٹری نعمان یوسف کو کمشنر لاہور تعینات کرکے سابقہ کمشنر مریم خان کا تبادلہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور ڈویژن کی کمشنر مریم خان کا تبادلہ کرکے انہیں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیاہے جبکہ نئے تعینات ہونے والے کمشنر لاہور نعمان یوسف قبل ازیں فنانس میں اسپیشل سیکرٹری بجٹ تھے۔ دوسری جانب لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے چیف آفیسر شاہد عباس کاتھیا کو ڈی سی میانوالی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارٹھ کا تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح رانا عدیل تصور کو ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ لگا دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل وہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری کی خدمات سرانجام دے رہے تھے جبکہ میانوالی کے ڈپٹی کمشنر محمد اسد عباس مگسی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تمام افسران کے تقرر و تبادلے کے نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کے حکم سے جاری کیے گئے ہیں۔