مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے مہنگا
07-09-2026
(لاہور نیوز) سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی کے بعد آج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ریکوری دیکھی جا رہی ہے، مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے کا ہو گیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 086 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔ ادھر فی تولہ چاندی کی قیمت آج بغیر کسی تبدیلی کے 6 ہزار 421 روپے رہی، دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 36 ڈالر مہنگا ہو کر فی اونس سونا 4 ہزار 113 ڈالر کا ہو گیا۔