خواتین کیلئے خصوصی سفری سہولت، 5 سپیڈو بسیں میٹرو ٹریک پر آپریشنل

07-09-2026

(لاہور نیوز) میٹرو بس سروس استعمال کرنے والی خواتین کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے اہم اقدام کرتے ہوئے خواتین کیلئے خصوصی بسیں آپریشنل کر دی ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس میں خواتین کیلئے پانچ خصوصی بسیں مختص کی گئی ہیں، پانچ سپیڈو بسوں کو عارضی طور پر میٹرو ٹریک پر خواتین کی سفری سہولت کیلئے آپریشنل کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ خواتین کو رش کے دوران ہراسگی سے بچانے اور انہیں محفوظ سفر فراہم کرنے کیلئے اضافی بسیں شامل کی گئی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے سپیڈو بسوں کو میٹرو فلیٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ بلال اکبر خان نے مزید بتایا کہ جلد ہی سپیڈو بسوں کی جگہ نئی میٹرو بسیں خرید کر خواتین کیلئے مستقل طور پر مختص کی جائیں گی، خواتین کا محفوظ سفر وزیراعلیٰ پنجاب کا اولین ایجنڈا ہے اور اس مقصد کیلئے مزید اقدامات بھی کئے جائیں گے۔