کاہنہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر، دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق

07-09-2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عثمان اور عمر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ ایک تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے دونوں افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔