شہرمیں دھوپ چھاؤں کا سلسلہ برقرار، موسم گرم اورمرطوب،بارش سے متعلق بڑی پیشگوئی

07-09-2026

(لاہور نیوز) شہر میں دھوپ چھاؤں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم گرم اور مرطوب محسوس کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے مختلف اوقات میں 5 سے 40 فیصد تک بارش کے امکانات موجود ہیں۔ شہر میں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم دن بھر ہوا کی رفتار کم رہنے کے باعث حبس اور گھٹن میں اضافہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔