رواں سال پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 9,813 ملزمان گرفتار
07-09-2026
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں تیز کرتے ہوئے رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں 9,813 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ 9,445 مقدمات درج کئے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 4 لاکھ 72 ہزار 296 پتنگیں اور 14 ہزار 833 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔ حکام کے مطابق لاہور میں 4,575 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 4,405 مقدمات درج ہوئے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 1 لاکھ 21 ہزار 630 پتنگیں اور 4,723 ڈور چرخیاں بھی برآمد کیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں کسی بھی جگہ پتنگ بازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ آن لائن پتنگ اور ڈور کے کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔