لاہور سمیت پنجاب بھر میں ملاوٹی دودھ کی شکایات برقرار،حفظان صحت کے مسائل کا سامنا
07-08-2026
(عمران اکبر)لاہور سمیت پنجاب بھر میں ملاوٹی دودھ کی شکایات برقرار ہیں،جس کے بات حفظان صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔
شہر لاہور میں روزانہ لاکھوں لیٹر دودھ استعمال کیا جاتا ہے، مگر ملاوٹ اور حفظانِ صحت کے مسائل بدستور موجود ہیں۔ مختلف دکانوں پر صفائی کی صورتحال غیر تسلی بخش جبکہ کئی ورکرز کا ہیلتھ ریکارڈ بھی دستیاب نہیں تھا۔ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایک دکان پر موجود مینول مشین اور لیکٹو سکین مشین سے دودھ کا ٹیسٹ کیا گیا اوردودھ چیک کرنے کا فارمولہ لگایا جس میں نتائج مقررہ معیار سے مختلف آئے۔ ماہرین کے مطابق مخصوص کیمیائی فارمولے کے ذریعے چند منٹ میں دودھ کا معیار جانچا جا سکتا ہے، تاہم اس کے باوجود ملاوٹی دودھ کی سپلائی مکمل طور پر نہیں رک سکی۔ دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں روزانہ کارروائیاں جاری ہیں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مکمل طور پر ملاوٹ سے پاک شہر کا دعویٰ ممکن نہیں، تاہم نگرانی کا عمل مسلسل جاری ہے۔اور بڑی تعداد میں ناقص دودھ تلف کیا جا رہا ہے۔