بشری بی بی کی بیٹی کی جیل انتظامیہ کیخلاف سیشن کورٹ میں درخواست دائر

07-08-2026

(لاہورنیوز) بشری بی بی کی بیٹی مبشرہ شیخ نے جیل انتظامیہ کے خلاف سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست فیصل ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت میں جمع کرائی گئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خرم سلیم نے پراسیکیوشن کو نوٹسز جاری کردئیے۔ عدالت نے 16 جولائی کو پراسیکیوشن سے جواب طلب کر کے درخواست پر مزید سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ درخواست میں جیل اہلکار مریم پر مبینہ غفلت، بدسلوکی اور غیر انسانی رویے کے الزامات عائد کئے گئے، والدہ نے آنکھ میں شدید تکلیف کی کئی بار شکایت کی مگر بروقت توجہ نہ دی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بروقت علاج نہ ملنے سے بشریٰ بی بی کی آنکھ کی بیماری بگڑتی رہی، تاخیر کے باعث بشریٰ بی بی کو فوری سرجری کروانا پڑی، والدہ نے جیل اہلکار مریم کے غیر انسانی سلوک کی کئی بار شکایت کی تاہم متعلقہ خاتون اہلکار کا رویہ مسلسل نامناسب، توہین آمیز اور غیر پیشہ ورانہ ہے۔