عاقب جاوید نے ٹیسٹ ٹیم سلیکشن کی اہم شرط بتا دی

07-08-2026

(لاہور نیوز) عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن صرف 20 وکٹیں لینے کی صلاحیت پر ہونی چاہیے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے سٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ میں شرکت کی جس میں عاقب جاوید نے اپنے کرکٹ سفر، پلیئر پاتھ ویز اور سلیکشن معاملات پر تفصیلی گفتگو کی۔ عاقب جاوید نے سنٹرل کنٹریکٹس، اکیڈمی سٹرکچر اور کرکٹ ڈویلپمنٹ پر بھی اظہار خیال کیا۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمارنس سنٹر عاقب جاوید نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قیادت میں ملک بھر میں کرکٹ ڈویلپمنٹ کے لیے سنجیدہ اور مثبت اقدامات کیے جا رہے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ کی سلیکشن 20 وکٹیں لینے کی صلاحیت کے گرد ہونی چاہیے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں غیر ضروری تجربات کی گنجائش نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ کنڈیشنز، کمبی نیشن اور میچ جیتنے کی صلاحیت کو دیکھ کر سلیکشن ہونی چاہیے، ہر بولر کو اپنی ذمہ داری اور ٹیم کی ضرورت سمجھنا ضروری ہے، پاکستان کے پلیئر پاتھ وے میں نظم و ضبط، ریڈ بال کرکٹ اور اکیڈمیز پر توجہ ضروری ہے۔ عاقب جاوید نے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولرز کی درست مینجمنٹ پاکستان کرکٹ کے لیے بہت اہم ہے، عامر جمال نے کیمپ میں اپنی رفتار، شارپنس اور لمبے سپیلز کی صلاحیت سے متاثر کیا۔ انہوں نے علی رضا کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی رضا باصلاحیت فاسٹ بولر ہیں، انہیں جلد بازی میں زیادہ ورک لوڈ نہیں دینا چاہیے، علی رضا کو جسمانی طور پر مضبوط ہونے اور مرحلہ وار آگے بڑھنے کے لیے وقت دینا ہوگا۔