تہران سے لاہور آنے والی ایرانی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی
07-08-2026
(ویب ڈیسک)تہران سے لاہور آنے والی ایرانی ایئر لائن کی خصوصی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کا کہنا ہے کہ ایرانی ایئر لائن نے آج صبح لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا، تاہم ضروری اجازت نامہ نہ ملنے کی وجہ سے تہران سے پرواز ٹیک آف ہی نہ کر سکی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایران سے آنے والی یہ پرواز ریگولر فلائٹ نہیں بلکہ خصوصی پرواز ہے، جس کے لیے وزارت خارجہ یا وزیر خارجہ کی اجازت درکار ہوتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایرانی حکومت کی جانب سے متعلقہ خط موصول ہو چکا ہے، تاہم وزارت خارجہ کی منظوری ملنے کے بعد ہی تہران سے آنے والی پرواز کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی جائے گی۔