لاہورمیں آج موسم خوشگوار، بارش کی بھی پیشگوئی

07-08-2026

(لاہور نیوز) شہر میں آج بھی موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے، جہاں شہر بدستور بادلوں کی لپیٹ میں ہے،مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج 30 سے 70 فیصد تک بارش ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث موسم نسبتاً ٹھنڈا اور خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔