برطانوی ہائی کمیشن کے وفد محکمہ داخلہ پنجاب کا دورہ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

07-07-2026

(لاہور نیوز) برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے وفد نے محکمہ داخلہ پنجاب کا دورہ کیا اور سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے ملاقات کی، جس میں پنجاب کی سکیورٹی، جدید اصلاحات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں فرسٹ سیکرٹری جسٹس اینڈ ہوم افیئرز جیما ولسن اور برٹش ہائی کمیشن لاہور کے سربراہ بین وارنگٹن شامل تھے۔ اجلاس میں پنجاب کے سکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ استعداد، بارڈر سکیورٹی اور داخلی سلامتی کے مختلف امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صوبے کو مزید محفوظ بنایا جا رہا ہے جبکہ بین الصوبائی بارڈر سکیورٹی کے لیے 14 جدید چیک پوسٹس تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے اور اب تک ساڑھے تین لاکھ رضاکار رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں، جن کی تربیت کا عمل جاری ہے۔     بچوں کا جووینائل کارڈ کیسے بنے گا؟ نادرا نے مکمل طریقہ کار بتا دیا     برطانوی ہائی کمیشن کے وفد نے حکومت پنجاب کی سماجی فلاح اور اصلاحی اقدامات کو سراہا۔ وفد نے دورے کے دوران اسیران کی تیار کردہ مصنوعات کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ زینب خان، ایڈیشنل آئی جی محمد علی نیکوکارہ، ڈی جی پروبیشن اینڈ پیرول شاہد اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم عاصمہ اعجاز چیمہ، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ماہم آصف ملک، ایڈیشنل سیکرٹری فارم نیشنل سکیورٹی عظمیٰ سلیم، ایڈیشنل سیکرٹری عائشہ ممتاز اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل عبدالرؤف بھی شریک ہوئے۔