اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ گھر کی دہلیز پر پہنچانے کا نظام مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
07-07-2026
(لاہور نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ گھر کی دہلیز پر پہنچانے کا نظام مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس چوہدری محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، نادرا، این بی پی اور ڈی ایچ ایل کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس کو مزید تیز، آسان اور قابلِ اعتماد بنانے پر غور کیا گیا، اجلاس میں پاسپورٹ گھر تک فراہمی کے طریقۂ کار کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کیلئے اداروں کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں پاسپورٹ کی بروقت اور محفوظ ہوم ڈلیوری یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔