اداکارہ امر خان کی نئی پوسٹ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز

07-07-2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ، مصنفہ اور فلم ساز امر خان کی ایک انسٹاگرام سٹوری سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی، جس میں انہوں نے معاشرے میں دولت کی اہمیت سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اداکارہ امر خان نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ایک ویڈیو ری پوسٹ کی ہے، جس میں موسلا دھار بارش کے دوران ایک کم عمر لڑکا سفید رنگ کی گاڑی کے اگلے ٹائر کی صفائی کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔ ویڈیو کے پسِ منظر میں ایک آواز سنائی دیتی ہے، جس میں کہا گیا ہے مرد کو مرد نہیں بناتا، پیسہ ہی مرد بناتا ہے۔ اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ صرف حقیقت لکھا ہے اور اس کے ساتھ ایک بینڈیج اور گلابی دل کا ایموجی بھی شامل کیا ہے۔ امر خان کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔ متعدد صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر معاشرے میں مالی ذمے داری ہی اصل معیار ہے تو بہت سی خواتین بھی اپنے گھروں کی کفالت کرتی ہیں، اس لحاظ سے وہ بھی گھر کی مرد ہیں۔ واضح رہے کہ امر خان نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 2017ء میں کیا تھا، وہ متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث شہرت حاصل کر چکی ہیں۔