شدید گرمی اورحبس ، شہری اذیت میں مبتلا، بارش سے متعلق بڑی پیشگوئی

07-07-2026

(لاہور نیوز) شہر میں شدید گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار ہے، جس کے باعث شہری دہری اذیت کا سامنا کر رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 جبکہ کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی بارش کا امکان موجود ہے، جس سے موسم میں بہتری آنے کی توقع کی جا رہی ہے، تاہم شہریوں کو موسم کی تازہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔