وسیم اکرم کا اپنے انتقال کی جھوٹی خبروں پر شدید رد عمل

07-06-2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور سوئنگ کے بادشاہ کہلانے والے عظیم آل راؤنڈر وسیم اکرم نے اپنے انتقال کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر شدید رد عمل دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام کے ذریعے وسیم اکرم نے اپنے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔زندگی کی چھٹی دہائی میں داخل ہو جانے والے وسیم اکرم نے کہا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے اس طرح کی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔ نزلے اور زکام کی کیفیت سے دوچار وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہ اپنے چاہنے والوں کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی صحت اور زندگی کے لیے دعائیں کی ہیں۔