راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن

07-06-2026

(لاہور نیوز) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کل بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کا دن ہے، ملاقات کرنیوالے وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 07 جولائی (کل) بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مقررہ دن ہے، اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے ملاقات کیلئے چھ افراد پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ہے۔ ملاقات کیلئے بھیجے گئے ناموں میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چودھری، فتح اللہ برقی، حسنین مرتضیٰ سنبل اور شہباز احمد سیال شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بھی اڈیالہ جیل آمد کا امکان ہے۔