ستھرا پنجاب: ریلوے سٹیشن اور گردونواح میں صفائی مہم تیز
07-06-2026
(لاہور نیوز) ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی کی ہدایت پر عوامی مقامات کی صفائی کے لیے خصوصی آپریشن جاری ہے، جس کے تحت رائیونڈ ریلوے سٹیشن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں صفائی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی 250 سے زائد ورکرز پر مشتمل ٹیمیں ریلوے سٹیشن، پلیٹ فارمز، ویٹنگ ایریاز اور اندرونی حصوں کی صفائی میں مصروف ہیں جبکہ سٹیشن کے اطراف بھی صفائی کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی کے مطابق کوٹ نہال، کوٹ باؤ خان اور بُچیکی میں مینوئل سویپنگ اور واشنگ کے لیے عملہ اور مشینری تعینات ہے، جیا بگا، امین پورہ، مرتضیٰ کالونی اور بھٹی چوک میں بھی صفائی ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جاتی امرا، اڈا پلاٹ اور رائیونڈ روڈ پر صفائی عملہ تین شفٹوں میں خدمات انجام دے رہا ہے، ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے ورکرز اور مشینری ریلوے سٹیشنز پر چوبیس گھنٹے صفائی کے انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔