لاہور ہائیکورٹ ایڈمنسٹریشن کمیٹی کی ازسرنو تشکیل، نوٹیفکیشن جاری

07-06-2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کو نئی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کی سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس صداقت علی خان، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس شاہد کریم اور جسٹس مرزا وقاص رؤف کو ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔