4 سال سے مفرور قتل کا اشتہاری اچھرہ سے گرفتار

07-06-2026

(لاہور نیوز) انویسٹی گیشن پولیس اچھرہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں گزشتہ چار سال سے مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم قتل کے مقدمے میں قصور پولیس کو مطلوب اور طویل عرصے سے روپوش تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر حسنین سلیم کے مطابق ملزم  2022 میں معمولی تلخ کلامی کے دوران ایک شخص کو قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم  نے اپنی شناخت چھپانے کیلئے  اچھرہ میں پنکچر کی دکان قائم کر رکھی تھی، جہاں سے اسے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے۔