ون ونڈو سہولت سے سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی آئے گی: گورنر سٹیٹ بینک
07-06-2026
(لاہورنیوز) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ون ونڈو سہولت سے سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی آئے گی۔
انوسٹ پاک لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں، انوسٹ پاک پورٹل ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ انوسٹ پاک پورٹل ڈیجیٹل سے سرمایہ کاروں کو آن لائن سہولیات میسر ہوں گی۔گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، ون ونڈو سہولت سے سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی آئے گی، جدید ڈیجیٹل نظام سے شفافیت اور سہولت میں اضافہ ہوگا۔