مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے سستا
07-06-2026
(لاہور نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 37 ہزار 436 روپے کا ہو گیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 75 ہزار 030 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 37 روپے کم ہو کر 6 ہزار 679 روپے ہو گئی ہے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں 24 ڈالر سستا ہو کر فی اونس سونا 4150 ڈالر پر آ گیا۔